the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس محض چار ہزار سات سو روپے نقد ہیں جبکہ نئی دلی میں ان کا کوئی بینک اکائونٹ بھی نہیں ہے ۔ وزیر اعظم آفس نے مودی کے اثاثوں کی 30 جنوری، 2016 تک کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں ، جن کے مطابق ان کے کُل اثاثے اب بڑھ کر ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے ہو چکے ہیں ۔

ان کے اثاثے بڑھنے کی وجہ 13 سال قبل خریدی گئی رہائشی جگہ ہے، جس کی قدر میں اس عرصے کے دوران 25 گنا اضافہ ہوا ہے ۔تفصیلات میں بتایا گیا کہ فی الوقت مودی کے پاس 4700 روپے نقد رقم ہے، جبکہ 18 اگست، 2014 میں ان کے پاس اڑتیس ہزار سات سو



روپے 38700 روپے تھے۔

مجموعی طور پر 31 مارچ، 2015 تک مودی کے پاس منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد 1.26 کروڑ سے بڑھ کر 1.41 کروڑ روپے ہو گئی۔اثاثوں کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ مودی کے پاس کوئی گاڑی نہیں۔ 

مودی نے بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لے رکھا، جبکہ ان کے پاس 45 گرام کی چار سونے کی انگوٹھیوں کی قیمت 1.19 لاکھ روپے ہے۔مودی کے پاس 20 ہزار روپے مالیت کے بانڈز، 5.45 لاکھ روپے کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس اور دو لاکھ روپے کی لائف انشورنس بھی موجود ہے۔مودی کے پاس کوئی زرعی زمین یا کمرشل جائیداد بھی نہیں ہے ۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.